برمنگھم، 29 جولائی (یو این آئی) نوجوان اسٹار ہندوستانی تیراک سری ہری نٹراج نے جمعہ کو دولت مشترکہ کھیلوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سری ہری نے ہیٹ
4 میں حصہ لیتے ہوئے 54.68 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ تیسرا مقام حاسل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں داخل ہوئے۔
دریں اثنا، کشاگرا راوت ہیٹ 3 میں مردوں کی 400 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں کوئی اثر نہیں بنا سکے۔