نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی ) عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے كووڈ -19 کورونا وائرس کے خطرے کو لے کر فکر میں ڈوبے دنیائے کھیل نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے منگل کو بین الاقوامی
اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور میزبان جاپان اولمپکس کے لیے اگلے سال تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
اولمپکس کا انعقاد 24 جولائی سے نو اگست تک کیا جانا تھا لیکن کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسے 2021 میں جاپان میں ہی منعقد کیا جائے گا۔