نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) کھیلوں کی وزارت نے آئندہ چار برسوں میں ’کھیلو انڈیا‘ منصوبہ کے تحت 500 پرائیویٹ اکیڈمیوں کو معاشی امداد فراہم کرنے کے لئے نئے مراعاتی ڈھانچے کا اعلان کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت پرائیویٹ اکیڈمیوں کو ان کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی
اہلیت اور کامیابی، اکیڈمی میں دستیاب کوچوں کی سطح، متعلقہ بنیدی ڈھانچے، اسپورٹس سائنس سہولیات اور ملازمین کی دستیاب کی بنیادی پر مختلف زمروں میں تقسیم کیاجائے گا۔
اس کے لئے 2028 اولمپک کے پیش نظر ترجیحی طور پر منتخب کئے گئے 14 کھیلوں کو پہلے مرحلے میں شامل کیاگیا ہے۔