نئی دہلی،22؍دسمبر(یواین آئی ) نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ملک بھر میں 8 کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلنس (کے آئی ایس سی ای ایس) کا ریاستوں کے کھیل وزراء کی موجودگی میں ورچوئلی افتتاح کیا۔
ان 8 ریاستوں میں ناگالینڈ، ارو ناچل پردیش، تلنگانہ، منی پور، میزورم، اڈیشہ، کرناٹک اور کیرالہ سمیت 8 ریاستیں
شامل ہیں۔
ارونا چل پردیش کے کھیلوں کے وزیر مامانٹنگ، ناگالینڈ میں نوجوان وسائل اور کھیلوں (وائی آر ایس) کے مشیر جالے نکھا، منی پور کے وزیر کھیل لیٹپاؤ ہاؤ کپ، میزورم کے وزیر کھیل رابرٹ روماویا اور تلنگانہ کے وزیر کھیل ڈاکٹر وی شرینواس گوڑ کے علاوہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا ورچوئل طور پر افتتاحی تقریب میں شامل تھے۔