دبئی، 14 جون (یو این آئی) جنوبی افریقہ کی بلے باز لارا گڈال اور کپتان سن لوس نے ڈبلن میں آئی سی سی خواتین چیمپئن شپ سیریز کے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی خواتین کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں سبقت حاصل کرلی۔
بائیں ہاتھ
کی بلے باز گڈال نے ناٹ آوٹ 32 رنز بنانے کے بعد بلے بازوں میں نو مقام کی چھلانگ لگا کر58ویں پوزیشن حاصل کی ۔
دوسری جانب آل راؤنڈر لوس نے اپنی لیگ اسپن گیندبازی سے 16 رنز پر تین وکٹیں حاصل کیں اور گیندبازوں کی فہرست میں سات پائیدان آگے بڑھ کر 39 واں مقام حاصل کیا ۔