کیپ ٹاؤن، 14 جنوری (یو این آئی) مڈل آرڈر بلے باز کیگن پیٹرسن (82) اور ریسی وان ڈیر ڈوسن (ناٹ آؤٹ 41) کی شاندار نصف سنچری شراکت داری سے جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن لنچ کے بعد سات وکٹ سے جیت حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی میزبان ٹیم نے 212 رن کے ہدف کے تعاقب کو تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ٹیم
انڈیا کو ایک بار پھر مایوسی ہاتھ لگی ۔
ہندوستانی گیند بازوں نے ٹیم کو مایوس کیا اور وہ مطلوبہ وکٹیں حاصل نہ کرسکیں ۔
جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جس انداز میں شاندار واپسی کی وہ قابل تعریف ہے اور اس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہانسبرگ میں چوتھی اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے برابری کی اور یہاں کیپ ٹاؤن میں اپنی جیت پر مہر ثبت کی۔