جوہنسبرگ/19فروری(ایجنسی) پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے 2 میچ جیت چکی خاتون ٹیم انڈیا کو جنوبی آفریقہ کی ٹیم نے تیسرے میچ میں 5 وکٹ سے ہراکر سیریز میں دلچپسی پیدا کردی، ٹیم انڈیا اب بھی 1-2 سے آگے ہیں- تیسرے میچ میں پہلے کھیلنے اتری ٹیم
انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی، اب تک سب سے کامیاب بلے باز رہی متالی راج شروعات میں ہی آؤٹ ہوگئی، اسکے بعد سمرتی مندھنا اور ہرمنپریت کور نے اچھی انگیز بھی کھیلی-
لیکن پوری ٹیم 133 رنوں پر سمٹ گئی، اسکے جواب میں آفریقہ نے یہ ہدف 5 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا.