: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تر و با، 27 جون (یو این آئی) جنوبی افریقہ گیند بازوں نے تبریز شمسی اور مار کو ینسین کی شاندار گیند بازی اور پھر ریز ا ہینڈرکس ناٹ آؤٹ (29) اور کپتان ایڈن مارکرم ناٹ آؤٹ (23) کی شاندار اننگز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنالی
جنوبی افریقہ کی جیت کے اصل ہیرو رہے تبریز شمسی نے افغاستان کے بلے بازوں کو بیچ پر جمنے نہیں دیا۔ نچلی صف کے بلے باز اسکور کو 80 یا100 تک پہنچا سکتے تھے لیکن تبریز نے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور اپنی صرف 12 گیندوں میں 6 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کریم جنت ، نور احمد اور نوین الحق کو پویلین کا راستہ دکھایا۔