سنچورین/17جنوری(ایجنسی) بہترین فارم اور خود اعتمادی کے ساتھ، جنوبی افریقہ پہنچی کپتان وراٹ کوہلی کی نمبر ون ہندوستانی ٹیم کا جنوبی افریقی سرزمین پر 25 برس بعد سیریز جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور بدھ کے روز کرو یا مرو کے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں 135 رنوں سے شکست کا سامنا کرنے کے ساتھ وہ سیریز بھی گنوا بیٹھی۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">ہندوستانی ٹیم کیپ ٹاؤن میں پہلا میچ ہارکر تین ٹسٹوں کی سیریز میں 0۔
1 سے پچھڑ چکی تھی لیکن دلچسپ دوسرے ٹسٹ میں ٹیم 287 رن کے ہدف کا تعاقب نہیں کرسکی اور جنوبی افریقہ کی اچھال والی پچوں پر گھومتی گیندوں کے سامنے پوری ٹیم 50.2 اووروں میں 151 رن پر ڈھیر ہوگئی۔