مانچسٹر، 26 جون (ایجنسی) افغانستان کے خلاف اپنی سست بلے بازی کی وجہ سے ناقدین سمیت ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے نشانے پر آئے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ میں ٹیم کے اہم کھلاڑی
ہیں۔
ساوتھمپٹن میں افغانستان کے خلاف میچ میں دھونی نے سست اننگز کھیلی تھی اور 52 گیندوں میں 28 رنز بنائے تھے جس کے بعد ان کی کافی نکتہ چینی کی گئی تھی۔
اگرچہ سابق کپتان گانگولی نے دھونی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایک میچ سے کسی کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتے۔