نئی دہلی/30مئی(ایجنسی) ٹیم انڈیا کے ابھرتے ہوئے بلے باز کے ایل راہل آج کل اپنے افیئر کی افواہوں کو لیکر خوب بحث میں رہتے ہیں، پچھلے دنوں خبریں آئی تھی کہ راہل بالی ووڈ اداکارہ سونل چوہان کو ڈیٹ کررہے ہیں، حالانکہ اب سونل نے ان خبروں کی حقیقت بیان کردی ہے، سونل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، نہیں بالکل نہیں، وہ بہت اچھے کرکٹر ہے، ٹیلنٹیڈ ہے اور بہت اچھ انسان ہے-
سونل نے تو ان افواہوں کو بے بنیاد بتایا، لیکن خاص بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے راہل کا نام عالیہ بپٹ کی بیسٹ فرینڈ آکانشکا رنجن کپور سے بھی جوڑ رہا ہے-
ایک رپورٹ کے مطابق آکانشکا نے حال کے دنوں میں راہل کے ساتھ کافی وقت گذار
ہے، اس دوران انہوں نے انکے ساتھ ڈنر، موی ڈیٹس، اور ہاؤس پارٹی میں وقت گذارا -