پیرس ، 06 اکتوبر (یو این آئی) چوتھی سیڈ امریکہ کی صوفیہ کینن نے سست آغاز سے باہر نکلتے ہوئے پیر کے روز فرانس کی فیونا فیرو کو تین سیٹوں میں 2-6، 6-2، 6-1 سے شکست دے کر کلے کورٹ کے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ
بنائی۔
اس سال کے شروع میں آسٹریلیائی اوپن کا اعزاز جیتنے والی کینن کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ہم وطن ڈینیئل کولنز سے ہوگا جنہوں نے چوتھے راؤنڈ میں ایک اور سیٹ میں تیونس کی اونس جبار کو 6-4، 4-6، 6-4 سے شکست دی۔
کینن پہلی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔