ویب ڈسک/25مئی(ایجنسی) آئی پی ایل 2018 کے دوسرے کوالیفائر مقابلہ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان مقابلہ ہونا ہے ۔ تاہم اس میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو سے ٹورنامنٹ کے فکس ہونے کی قیاس آرائی کو ہوا مل گئی ہے۔ ہاٹ اسٹار کے ایک پرومو ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فائنل میں کے کے آر اور سی ایس کے کا مقابلہ ہوگا ، جس کو دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔
اس ویڈیو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ آئی پی ایل 2018 فکس ہے ۔ حالانکہ
یہ پورا ویڈیو نہیں ہے ، یہ یہ ویڈیو براڈکاسٹر کی ایڈوانس پلاننگ کا حصہ ہو سکتا ہے ۔ فائنل مقابلوں سے پہلے براڈکاسٹر دونوں ممکنہ ٹیموں کے پرومو ویڈیو بنالیتے ہیں۔
آئی پی ایل 2018 کے فائنل اور دوسرے کوالیفائر کے درمیان صرف دو دنوں کا فاصلہ ہے ، اس لئے ممکن ہے کہ ہاٹ اسٹار نے چنئی و حیدرآباد اور چنئی و کولکاتہ کا ویڈیو تیار کرلیا ہو ، اسی بات کو ثابت کرتے ہوئے ایک ٹویٹر یوزر نے چنئی اور حیدرآباد کے درمیان فائنل کا ویڈیو پوسٹ کیا ۔ حالانکہ ویب سائٹ دونوں ویڈیو کی سچائی کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔