دبئی، 27 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کی سلامی بلے باز اسمرتی مند ھانا کو سال 2024 میں شاندار کار کردگی کے لیے آئی سی سی ویمنز ون ڈے کر کٹر آف دی ایئر کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔
بائیں ہاتھ کی سلامی بلے باز نے 2024
میں ایک روزہ مقابلے میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس نے کئی سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو بڑی جیت میں مدد دینے اور مشکل سیریز میں بہت سے رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مند ھانا نے اپنے کیریئر میں چوتھی بار آئی سی سی ایوارڈ جیتا ہے۔