شارجہ ، 21 ستمبر (یو این آئی)آئی پی ایل میں فاتحانہ آغاز کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت چنئی سپر کنگز کے سامنے پہلے میچ میں راجستھان رائلز کو منگل کے روز اپنے باقاعدہ کپتان اسٹیون اسمتھ کی خدمات کی کمی محسوس ہوسکتی ہے جو کنکشن کے سبب میچ سے باہر رہ سکتے ہیں آئی پی ایل میں متحدہ عرب
امارات آنے سے قبل انگلینڈ میں ون ڈے سیریز سے قبل مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کے دوران اسمتھ کے سر میں چوٹ آئی تھی اور ون ڈے سیریز سے محروم ہوگئے تھے۔
کنکشن کی وجہ سے اسمتھ کی آئی پی ایل میں راجستھان کے افتتاحی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد اسمتھ کی حالت پر اب بھی نگرانی کی جارہی ہے۔