چنڈی گڑھ، 10 جنوری (یو این آئی) اے ٹی پی چیلنجر ٹینس کے سنگلز فائنل میں ہندوستان کے کوالیفائر مکند سسی کمار کو اٹلی کے لوکا نارڈی نے سیدھے سیٹوں میں 6-3، 6-1 سے شکست دی میچ 64 منٹ تک جاری رہا اس جیت کے ساتھ ہی فاتح ناردی کو 50 اے ٹی پی پوائنٹس ملے جبکہ سسی کمار کو 30 اے ٹی پی پوائنٹس
ملے نارڈی نے پہلا سیٹ چھ تین اور دوسرا سیٹ چھ۔
ایک سے جیتا تھا ناردی نے آٹھ ایس لگائے اور تین ڈبل فالٹ کیے، جبکہ سسی کمار نے ایک ایس مارا اور ڈبل فالٹ کیا ۔
ہندوستانی کھلاڑی نے دو میں سے ایک بریک پوائنٹ کو جیت میں تبدیل کیا جبکہ ناردی نے 13 میں سے پانچ بریک پوائنٹس جیتے۔