چنئی/8اگست(ایجنسی) محمد سراج کی قیادت میں گیند بازوں کے بہترین مظاہرے کے دم پر انڈیا اے نے بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ ٹیسٹ میچ کے آخری دن افریقہ ۔ اے کو اننگ اور 30 رنوں سےہرا دیا۔ سراج نے اس میچ میں صرف 10 وکٹ لئے۔ دونوں اننگز میں اس تیز گیند باز نے 5۔5 وکٹ اپنے نام کئے۔ ساؤتھ افریقہ ۔اے نے پہلی اننگ میں 246 رن بنائے تھے۔ انڈیا۔ اے نے مینک اگروال (220) اور پرتھوی شو (136) کی بہترین اننگز کے دم پر اپنی پہلی اننگ 8 وکٹ کے نقصان پر 584 رنوں پر اعلان کر دیا تھا۔
start;">اسی کے ساتھ انڈیا۔ اے نے 338 رنوں کی بڑھت لے لی تھی۔ اس کے بعد گیند بازوں کے دم پر مہما ن ٹیم کو آخری دن 308 رنوں پر ڈحیر کر کے میچ اپنے نامکیا۔ ساؤتھ افریقہ ۔ اے کیلئے وکٹ کیپر بلے باز روڈی سیکینڈ نے سب سے زیادہ 94 رن بنائے۔ زبیر حمزہ نے 63 اور شان وان بورج نے 50 رنوں کی اننگ کھیلی۔ مہمان ٹیم نے دن کی شروعات چار وکٹ کے نقصان پر 99 رنوں کے ساتھ کی تھی۔ حمزہ اپنی نصف سینچری پوری کرنے کے کچھ دیر بعد رجنیش گربانی کا شکا ر ہو گئے۔ ان کا وکٹ 121 کے صرف اسکار پر گرا۔ یہاں سے روڈی اور شان نے چھٹے وکٹ کے لئے 119 رنوں کی شراکت داری کر کے ٹیم کو میچ میں بنائے رکھا۔