سڈنی ، 13 جنوری (یواین آئی ) آسٹریلیائی ٹیم کے ٹاپ آف اسپنر ناتھن لیون نے بدھ کے روز کہا کہ ناظرین کے نسلی تبصرے کے معاملے میں ہندوستانی تیزگیندباز محمدسراج نے ایک مثال قائم کی جس سے مستقبل میں اور کرکٹروں کا حوصلہ بڑھے گا اور وہ ان حرکتوں کے خلاف مضبوط بنیں گے۔
لیون نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل سب کے لئے
ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی نسل پرستی یا بدسلوکی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سراج اور جسپریت بمراہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن ناظرین کے ذریعہ نسلی تبصرے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے چھ ناظرین کو گراؤنڈ سے باہر کردیا تھا اور اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔