کلنگ، 13 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کے ٹاپ شٹلرز پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے بدھ کو یہاں پہلا راؤنڈ جیت کر سنگاپور اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
سندھو نے بیلجیئم کی لیان ٹین کو 29 منٹ میں 21-15، 21-11 سے ہرایا جبکہ
پرنائے نے تھائی لینڈ کے سیتھیکوم تھماسین کو سیدھے گیمز میں 21-13، 21-16 سے ہرایا۔
عالمی چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے کدامبی سری کانت کو ابتدائی راؤنڈ میں ہم وطن متھن منجوناتھ سے 17-21، 21-15، 18-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔