ٹوکیو، 31 جولائی (یواین آئی) گزشتہ ریو اولمپک کی نقرئی تمغہ فاتح اور موجودہ عالمی چیمپئن پی وی سندھو کو سنیچر کے روز چینی تائی پے کی تائی جو ینگ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 21-12، 21-18 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور شکست کے
بعد سندھو اب ٹوکیو اولمپک میں کانسے کے لئے چین کی ہی بنگجیاؤ کے خلاف کھیلیں گی۔
ینگ نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں قدم رکھا۔
سندھو اس شکست کے بعد اپنے گزشتہ ریو اولمپک میں جیتے نقرئی تمغے کا دفاع نہیں کرسکیں گی۔