سنچیون، 8 اپریل (یو این آئی) دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے کدامبی سری کانت نے جمعہ کو یہاں اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت کر کوریا اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں
جگہ بنالی۔
جہاں سندھو نے تھائی لینڈ کے بوسانان اونگبامرنگفن کو سیدھے گیمز میں 21-10، 21-16 سے شکست دی، سری کانت نے جنوبی کوریا کے سون وان ہو پر 21-12، 18-21، 21-12 سے جیت درج کی۔
یہ سندھو کی بوسا نان کے خلاف 18 میچوں میں 17ویں جیت تھی۔