ووہان، 24 اپریل (ایجنسی) اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ ہندستان کی پی وی سندھو ، ساتویں سیڈ سائنا نیہوال اور غیر سیڈیڈ سمیر ورما نے asian-badminton-championship ایشیائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بدھ کے روز اپنے اپنے مقابلے جہیت کر دوسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جبکہ پانچویں سیڈیڈ دگمبری شری کانت الٹ پھیر کا شکار ہوکر باہر ہوگئے ۔
چوتھی سیڈیڈ سندھو نے پہلے راؤنڈ میں جاپان کی سائیکا تاکاہاشی کو محض 28 منٹ میں 12-21، 21-11، 21-17 سے ہرایا. ورلڈ نمبر 9 - سائنا نے ایک گھنٹے ایک منٹ میں یہ میچ اپنے نام کیا، دوسرے دور میں سائنا کا سامنا کوریا کھلاڑی سے ہوگا.