نئی دہلی، 21 دسمبر (یواین آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن (بائی) نے آئندہ سال جنوری میں تھائی لینڈ چیلنج کے لئے آٹھ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا جس میں عالمی چیمپئن پی وی سندھو، سابق نمبر ایک
سائنا نہوال اور ٹاپ ہندوستانی کھلاڑی کدامبی شری کانت کے نام شامل ہیں۔
بورڈ نے پریس ریلیز کے ذریعہ اس کا اعلان کیا۔
تھائی لینڈ کے بنکاک میں آئندہ سال جنوری میں تین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ہوں گے۔