باسیل، 3 مارچ (یواین آئی) ورلڈ چیمپیئن اور دوسری سیڈ انڈیا کی پی وی سندھو سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ سائنا نہوال پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئیں دوسری سیڈ
سندھو نے ترکی کی نیسلیہان یگت کو 42 منٹ میں21-16، 21-19 سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔
سندھو کا یگت کے خلاف کیریئر کا یہ پہلا میچ تھا۔
سندھوکا دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کی آئرس وانگ سے مقابلہ ہوگا۔