لکھنؤ، 20 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنے جمعرات کے روز یہاں اپنے اپنے میچ جیت کر سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ ایچ ایس بی سی ورلڈ ٹور سپر 300 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔
اولمپک تمغہ جیتنے
والی پی وی سندھو نے امریکہ کی لارین لام کو صرف 33 منٹ میں 21-16، 21-13 سے شکست دی، جب کہ پرنے نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں ہم وطن پریانشو راجاوت پر 21-11، 16-21، 21-18 سے فتح درج کی۔
ٹاپ سیڈ سندھو کا مقابلہ اب تھائی لینڈ کی سوپانیڈا کیتھونگ سے ہوگا، جو ٹورنامنٹ میں تیسری سیڈیافتہ ہیں ۔