بنکاک، 19 مئی (یو این آئی) ہندوستان کی سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعہ کو اپنے پرانے جاپانی حریف اکانے یاماگوچی کو تین گیمز کے مقابلے میں 21-15، 20-22، 21-13 سے شکست دے کر جمعہ کو تھائی
لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سندھو نے یاماگوچی کے خلاف میچ 51 منٹ میں جیت لیا۔
سندھو کا سیمی فائنل میں تیسرا سیڈ چین کی چن یو فی سے مقابلہ ہوگا۔