ٹوکیو، 28 جولائی (یو این آئی) گزشتہ اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی اور موجودہ عالمی چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو نے ہانگ کانگ کی چیونگ اینگان یی کو بدھ کے روز مسلسل گیموں میں شکست دیکر ٹوکیو اولمپک کے بیڈمنٹن مقابلے کے پری کواٹر
فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
چھبیس سالہ سندھو نے 34 ویں نمبر کی کھلاڑی چیونگ گروپ جے میں 35 منٹ میں 21-9، 21-16 سے ہراکر گروپ میں ٹاپ مقام حاصل کرلیا۔
چھٹی سیڈ سندھو نے چیونگ کے دوسرے گیم میں چیلنج پر اپنے بہترین کھیل سے قابو پالیا۔