دبئی، 19 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی اسٹار ویمن بلے باز اسمرتی مندھانا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی 2021 کی خواتین ٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے بدھ کے روز 2021 کے لیے اپنی خواتین کے ٹی ٹوئنٹی
اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں انگلینڈ کی اسٹار آل راؤنڈر نیٹ سائیورکپتان ہوں گی، جب کہ ان کی ہم وطن ایمی جونز کو وکٹ کیپر نامزد کیا گیا ہے۔
اس ٹیم میں اسمرتی مندھانا کی شکل میں صرف ایک ہندوستانی کھلاڑی ہے جبکہ انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی موجود ہیں۔