میلبورن/20جنوری(ایجنسی) دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سمونا ہالیپ نے ٹخنوں کے درد سے نجات حاصل کرتے ہوئے امریکہ کی لورین ڈیوس کو آج میراتھن مقابلے میں 4-6 6-4 15-13 سے ہرا کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے چوتھے دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔
جبکہ مردوں میں
دفاعی چمپئن سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور چھ مرتبہ کے فاتح سربیا کے نوواک جوکووچ نے بھی اپنی مہم آگے بڑھاتے ہوئے چوتھے دور میں جگہ بنالی۔
ٹاپ سیڈ یافتہ رومانیہ کی ہالیپ نے فیصلہ کن سیٹ میں زبردست جدوجہد کی اور اپنی سروس پر جیت حاصل کرکے میچ تین گھنٹے اور 44 منٹ میں ختم کر دیا۔