: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سڈنی، 30 نومبر (ایجنسی) ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلوی کھلاڑی ناتھن لیون کی گیند بازی سے کافی متاثر ہیں لیکن ان کے ایکشن کی نقل کرنا حماقت ہو گی ۔
کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر چل رہے پریکٹس میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد اشون نے یہاں پریس کانفرنس میں
اس بارے میں کہا کہ وہ آسٹریلوی اسپنر لیون کو کافی پسند کرتے ہیں لیکن سب کا بولنگ کرنے کا مختلف طریقہ ہوتا ہے اور اس کی نقل کرنا حماقت ہو گی ۔
لیون کو روایتی طریقے سے بولنگ کرنے اور ان کی اوور اسپن گیندوں کے لئے جانا جاتا ہے جو آسٹریلیا کی اچھال بھری پچوں پر کافی کارگرثابت ہوتی ہیں جبکہ اشون زیادہ ترا سٹمپس سے نکل کر بولنگ اور برصغیر کی پچوں کے مطابق بولنگ کرتے ہیں۔