برمنگھم، یکم اگست (یو این آئی) جوڈو کھلاڑی ایل سشیلا دیوی نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں خواتین کے 48 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنا کر ہندوستان کے لیے ایک اور
تمغہ یقین کردیا۔
سشیلا نے سیمی فائنل میچ میں ماریشس کی پریسیلا مورانڈ کو شکست دی۔
منی پور سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ جوڈو کھلاڑی نے مورند کو 'ایپن' سے شکست دی۔