نئی دہلی، 23 جولائی (ایجنسی) نوجوان بلے باز Shubman Gill شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ہندستان کی محدود اوور ٹیم میں جگہ نہیں ملنے پر مایوسی ظاہر کی ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندستانی ٹیم کے سیمی فائنل سے باہر ہو جانے کے بعد
امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ سلیکٹر نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیں گے ۔
ویسٹ انڈیز دورے کیلئے منیش پانڈے اور بلے باز شريس ایر کو بھی موقع دیا گیا ہے جن کی حال ہی میں ختم ویسٹ انڈیز کے دورے میں ہندستان اے ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی رہی تھی۔