نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کے سابق کرکٹر روی شاستری کا خیال ہے کہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان شریاس ائیر میں کپتانی کی قدرتی خصوصیات ہیں اوراس کرکٹر کے خیالات کی وضاحت نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔
شریاس
ائیر کو ٹاٹا آئی پی ایل 2022 میں کے کے آر کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ممبئی کے اس کھلاڑی نے اپنے اس کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔
شاستری کا دعویٰ ہے کہ جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھے گا ائیر کپتان کے طور پر مزید بہتر ہو جائیں گے۔