لاہور، 17 ستمبر (یو این آئی)پاکستانی کرکٹ بورڈ نے وزیر آعظم عمران خان سے ملاقات کرنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت اظہر علی، محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں کہ کس سے پوچھ کر وزیراعظم سے ملاقات کی؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بدھ کے روز ملاقات کرنے والے ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سینئر
آل راونڈر محمد حفیظ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
ان تینوں افراد نے ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، تاہم عمران خان ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے راضی نہ ہوئے۔
اب پی سی بی نے مصباح الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سینئر آل راونڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔