ڈھاکہ، 19 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شریف الاسلام کوچٹگاوں میں سری لنکاکے خلاف میچ کے چوتھے روز داہنے ہاتھ میں چوٹ لگی ہے۔
اس انجری کے باعث شریف الاسلام سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز
سے باہر ہو گئے ہیں۔
ایکسرے سے فریکچر کا انکشاف ہوا ہے اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ شریف الاسلام چار سے پانچ ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے جس کی وجہ سے انہیں 16 جون سے شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے بھی باہررہناپڑسکتاہے۔