نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) ہندوستانی رائفل شوٹر رودرانکش بالاصاحب پاٹل اور ابھینو شا نے بدھ کو جرمنی میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ جونیئر میں 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں بالترتیب
طلائی اور چاندی کے تمغے جیتے۔
رودرانکش نے فائنل میچ میں ابھینو کو 17-13 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔
دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں نے 260.9 اور 257.7 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی تھی۔