گولڈ کوسٹ، 13 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی تیجسونی ساونت نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن اور انیش نے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں سونے کے تمغے جیتنے کے ساتھ جمعہ کو یہاں21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ملک کو نشانے بازی میں مزید دو سونے کے تمغے دلائے۔
تیجسونی نے
خواتین کے 50 میٹر رائل تھری پوزیشن مقابلے کے فائنل میں دولت مشترکہ گیمس کا ریکارڈ بناتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کی فیلڈ میں سب سے زیادہ 457.9 کے اسکور کے ساتھ سونے کے تمغے پر قبضہ کیا جبکہ اسی مقابلے میں ہموطن انجم مردل نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔
انجم نے 455.7 کا اسکور کیا۔