لاہور، 14 اگست (ایجنسی) ثانیہ مرز کے شوہر اور پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے۔
انہوں نے یہ کارنامہ کریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز کی
جانب سے ٹرینیڈاڈ کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا ۔
شعیب ملک 8034 رنز کیساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔