نئی دہلی/26اپریل(ایجنسی) بی سی سی آئی نے ارجن ایوارڈ کے لیے ہندوستان کے اوپنر شیکھر دھون اور خواتین ٹیم کی کھلاڑی سیمرتی مندھنا کے نام کی سفارش کی. بی سی سی آئی کے سیکرٹری امیتابھ چودھری نے کہا، 'ہم نے ارجن ایوارڈ کے لیے شیکھر دھون اور سیمرتی کو نامزد کیا ہے.'
بتیس سالہ دھون نے آئی پی ایل میں سنرائزرس حیدرآباد کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور وہ ہندوستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں باقاعدہ فارم میں کھیل رہے ہیں.
سیمرتی نے ہندوستان کو گزشتہ سال انگلینڈ میں آئی سی سی خواتین کے عالمی کپ کے فائنل پہنچانے میں اہم رول ادا کیا تھا.