نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی ) ہندوستانی اوپنر شکھر دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور اس سیریز کے لیے نوجوان بلے باز پرتھوی شا کو موقع مل سکتا ہے، اگرچہ بی سی سی
آئی نے شکھر کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اس دورے کے لیے وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا پیر کو ہی آکلینڈ روانہ ہو گئی تھی۔
شکھر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بنگلور میں آخری میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔