نئی دہلی ، 28 دسمبر (یواین آئی) بائیں ہاتھ کے ہندوستانی سلامی بلے باز شکھر دھون سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی کی 20 رکنی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں
گے۔
کورونا سے متاثر ہندوستانی گھریلو سیزن کی شروعات سید مشتاق علی کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہورہی ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 10 جنوری کو کرناٹک اور جموں وکشمیر کے مابین میچ سے شروع ہوگا۔