دبئی، 25 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کی سلامی بلے باز شیفالی ورما نے منگل کے روز آئی سی سی ٹی 20 بلے بازی رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرلیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ
ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نوجوان ہندوستانی بلے باز شیفالی نے تجربہ کار آسٹریلیائی بلے باز بیتھ مونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 726 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
مونی کے پاس 724 پوائنٹس ہیں۔