نئی دہلی/20ڈسمبر(ایجنسی) صرف چند دن پہلے ہی ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر کھلاڑی رویندر جڈیجہ نے ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا کارنامہ کردیکھایا تھا- لیکن لگتا ہے کہ دنیا کے سبھی بلے باز چھکے مانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی ٹھان لی ہیں- اب 6 چھکے لگا کر ریکارڈ آسٹریلیا کے بلے باز کا نام جوڑ گیا ہے. آسٹریلوی آل
راؤنڈر شین واٹسن نے اس ریکارڈ کو بگ بش لیگ کے پہلے ہی میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے.
اس لیگ میں شین واٹسن سڈنی تھنڈر کے لیے بطور کپتان کھیل رہے ہیں- اس لیگ کے پہلے ہی میچ میں واسٹن نے زبردست انگیز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی- اس میچ کے بعد انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں 300 چھکے لگانے کا کارنامہ بھی کردیکھایا.