نئی دہلی/11اپریل(ایجنسی) ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع پر اب انکی بیوی حسین جہاں نے ایک اور نئے کیس درج کروایاہے، حسین جہاں نے مغربی بنگال کے علی پور میں محمد سمیع ، انکی ماں، بڑے بھائی اور بھابی پر گھریلو تشدد کا کیس درج کروایا ہے، اس نئے کیس میں حسین جہاں نے سمیع پر بھتہ اور علا ج کا خرچ
نہیں دینے کا الزام لگایا ہے، حیسن جہاں کے وکیل نے بتایا کہ حیسن جہاں نے محمد سمیع انکی ماں ، بڑے بھائی اور بھابی پر گھریلو تشدد کا کیس درج کروایا ہے.
حسین جہاں نے محمد سمیع سے ہر مہینے 10 لاکھ روپے بھتہ کی مانگ کررہی ہے، حسین نے 7 لاکھ خاندان کے maintenance مینٹینس اور 3 لاکھ روپے اپنے بچے کے لیے مانگ رہی ہے.