کانپور ، 26 ستمبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جمعرات کو کانپور میں ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔
شکیب نے جمعہ کو ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے موقع پر یہاں
ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اگلے ماہ میر پور میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔
یہ میرے کیریئر کا آخری میچ ہو گا لیکن مجھے نہیں معلوم کہ مجھے اس میچ میں کھیلنے کا موقع ملے گا یا نہیں-