ڈھاکہ، 29 اکتوبر (یو این آئی ) میچ فکسنگ کے لئے سٹے بازوں کی طرف سے رابطہ اور اس کی جانکاری آئی سی سی کو نہ دینے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے بنگلہ دیش کے نمبر ایک آل راؤنڈر شکیب الحسن تین نومبر سے شروع ہونے والے ہندستان دورے سے بھی باہر رہ سکتے ہیں ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بي
سي بي) نے ضابطہ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں شکیب کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے اور بي سي بي کے صدر نظم الحسن نے ایک بنگالی اخبار کو دیئے انٹرویو میں اشارہ دیئے ہیں کہ شکیب ہندستانی دورے سے باہر رہ سکتے ہیں۔
شکیب نے حال ہی میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی ہڑتال کی قیادت کی تھی۔