ڈھاکہ،08 اگست (یواین آئی) بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن کرکٹ میں اپنی واپسی سے پہلےستمبر سے ٹریننگ شروع کرسکتے ہیں۔
شکیب پر میچ فکسنگ کے سلسلے میں سٹے
باز دیپک اگروال کے ساتھ کئی مرتبہ ملاقات کرنے کے الزام میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔
ان کی پابندی اس سال اکتوبر میں ختم ہورہی ہے۔