سری گنگا نگر،12 اکتوبر (یو این آئی )راجستھان میں پولیس کی اے ٹی ایس ونگ نے جے پور اور ناگور میں کرکٹ سٹے بازوں کے ایک بڑے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرنے بعد متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے میچوں میں
فکسسنگ کا سایہ منڈلانے لگا ہے۔
ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ایس او جی نے اس میں ملوث سٹے بازوں کے ذریعہ لگائے جانے والے بیٹنگ کی آن لائن تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اے ٹی ایس کے مطابق ان کے بیرون ملک رابطے کے امکان کا اظہار کیا گیا ہے۔