میلبورن، 25 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان نے ایڈیلیڈ ٹسٹ میں ملی زبردست شکست کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سنیچر سے شروع ہونے والے دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ کے لئے اپنی ٹیم میں زبردست تبدیلی کی ہے۔
سلامی بلے باز شبھ من گل اور تیزگیندباز محمدسراج اپنا ڈیبیو کریں
گے جبکہ آل راونڈر رویندر جڈیجہ اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ہندوستان کو ایڈیلیڈ میں پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی دوسری اننگز ٹسٹ تاریخ میں اپنے کمترین اسکور 36 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔