لندن ، 06 جولائی (یو این آئی) پاکستان کے خلاف 8 جولائی کو ون ڈے سیریز کے آغاز سے دو دن قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور چار سپورٹ اسٹاف اراکین نے کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
ایسی
صورتحال میں ٹیم کے باقی ممبران جو ان متاثرہ ممبروں کے ساتھ قریبی رابطے میں آئے ہیں ، انہیں کورنٹائن کے لئے بھیجا جائے گا۔
حالانکہ ان سب کے باوجود پاکستان سیریز بھی شیڈول کے مطابق آگے بڑھنے کی امید ہے۔